اللہ پاک پاکستان کو مسائل سے نجات دلائے،وزیر مذہبی امور

50 / 100

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے حج اکبر کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کرنے پر حجاج اور پوری قوم کو مبارک باد دی ہے۔

عرفات سے اپنے ایک ویڈیو بیان میں انھوں نے کہا کہ پوری قوم اور امت مسلمہ مبارک باد کی مستحق ہے،حجاج کرام نے پاکستان کے استحکام ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

اللہ پاک پاکستان کو مسائل سے نجات دلائے،وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حرمین شریفین پوری امت کا مرکز ہے۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز خصوصی مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے حجاج کرام کے لیے بہترین اور تاریخی انتظامات کیے۔

انھوں نے کہا کہ34ہزار453سرکاری اورسرکاری اور 82 ہزار کے قریب کل پاکستانیوں نے حج اکبر ادا کیا۔ 25 حاجیوں نے ایمبولینس پر حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کچھ پرائیویٹ حجاج رہ گئے تھے۔اور گاڑیوں کا مسئلہ تھا۔میری درخواست پر سعودی وزارت حج نقابہ نے فوری مسئلہ حل کیا اور تمام حاجی مناسک حج کے لیے پہنچے۔

اس کےلئے میں سعودی وزارت کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں، مفتی عبدالکشورنے کہا پرائیویٹ حجاج کرام کی طرف سے کچھ شکایات تھیں جن کو فوری طور پر حل کیا۔

انھوں نے حج مشن کی بھی تحسین کی اور کہا کہ وہ زور و شور سے اپنی خدمات جاری رکھیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل حج مرزا ابرار، ڈائریکٹر ساجد اسدی بھی موجود تھے۔

Comments are closed.