آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنا لئے

55 / 100

گال: سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنا لئے ہیں، اسٹیو اسمتھ اور مارنس لوبیشین نے سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے۔

گال میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن مہمان ٹیم کا آغاز اچھا نہ ہوا اور 15 رنز پر ہی وارنر صرف 5 رنز بنا کرآوٹ ہوگئے۔

دوسری وکٹ 70رنز پر گری جب عثمان خواجہ بھی مینڈس کی وکٹ بن گئے انھوں نے37 رنز بنائے۔ اس کے بعد مارنس لوبیشن اور اسمتھ کے درمیان 134رنز کی شراکت ہوئی۔

مارنس104 رنز بنا کرآوٹ ہوگئے جب کہ اسمتھ نے109 رنز بنائے ہیں اور وکٹ پر موجود ہیں، ٹرویس ہیڈ بارہ اورکیمرون گرین چار رنز بناکر پویلین لوٹے۔

سری لنکا کے جے سوریا نے تین وکٹیں حاصل کیں ، مینڈس اورراجیتھا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔

Comments are closed.