پی ڈی ایم جماعتیں اوراسٹیبلشمنٹ آزادانہ و منصفانہ انتخابات نہیں چاہتیں ،عمران خان

45 / 100

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں اور اسٹیبلشمنٹ دونوں ہی ملک میں آزاد اور منصفانہ انتخابات نہیں چاہتی ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ پتن کی حالیہ رپورٹ نے ایک مرتبہ پھرثابت کر دیا کہ شرمناک حدتک متعصب اور کنٹرولڈ الیکشن کمیشن کی طرح ان دو مجرم مافیا خاندانوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی مخالفت کیوں کی۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے پاکستان میں دھاندلی کے163 طریقوں میں سے 130 سے چھٹکارا پایا جاسکتاتھا۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں، جنہوں نے برسوں کی ریاضت سے دھاندلی کے فن میں اوجِ کمال تک مہارت حاصل کی ہے، آزادانہ و منصفانہ انتخابات چاہتی ہیں نہ ہی ہماری مقتدرہ (اسٹیبلشمنٹ)۔

Comments are closed.