بلوچستان اورکراچی میں بارش اورسیلابی ریلوں نے تباہی مچادی

45 / 100

کوئٹہ/کراچی: بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سمیت مختلف واقعات میں اب تک 49افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ کراچی شہر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد ندیوں میں طغیانی آنے سے 03 افراد سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے

ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کے مطابق بلوچستا ن میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے صوبے بھر میں 353گھروں کو نقصان پہنچا، متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور خوراک تقسیم کی جا رہی ہے جبکہ متاثرہ اضلاع میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کے کہناہے کہ بارشوں سے کوئٹہ کوہلو، بارکھان، ژوب، لسبیلہ، سبی، ہرنائی، دکی، اور ڈیرہ بگٹی زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہیں ۔
دوسری جانب کراچی شہر میں شدید رشوں کے بعد ندیوں میں طغیانی آگئی ہے ، گڈاپ لٹھ ندی سے نکلنے والے پانی کے تیز ریلے میں تین افراد بہہ گئے۔ پانی کے ریلے میں بہنے والے افراد موٹر سائیکلوں پر سوار تھے ، بہہ جانے والے ایک شخص کو بچالیا گیا ، لاپتہ 2 افراد کی تلاش جاری ہے

میمن گوٹھ ملیر ندی میں طغیانی کے باعث پانی کے ریلے سے لنک روڈ زیر آب آگئی جس کے باعث پولیس نے نیشنل ہائی وے کو سپر ہائی وے سے ملانے والی لنک روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا، لنک روڈ بند ہونے سے ٹریفک کا دباؤبڑھنے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

Comments are closed.