دنیا بھر سے آئے 10 لاکھ سے زائد عازمین آج حج اکبر کی سعادت حاصل کریں گے

53 / 100

مکہ مکرمہ: دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔

میدان عرفات پہنچنے سے قبل زائرین نے منیٰ میں خیموں میں رات بسر کی۔ عازمین نے رات منیٰ میں قیام کیا اور عبادات، تلاوت اور استغفار میں مصروف رہے جبکہ نماز فجر کے بعد میدان عرفات روانہ ہو گئے۔

حجاز مقدس میں جمع ہوئے دنیا بھر سے آئے 10 لاکھ سے زائد عازمین آج حج اکبر کی سعادت حاصل کریں گے۔ خطبہ حج پاکستانی وقت کے مطابق 1 بج کر 40 منٹ پر دیا جائے گا۔

عرفات میں خطبہ حج سننے کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کی جائیں گی غروب آفتاب کے وقت اذان مغرب سے قبل میدان عرفات سے مزدلفہ کیلئے روانہ ہوجائیں گے

مزدلفہ پہنچ کر تمام زائرین مغرب اورعشاء کی نمازیں اکٹھے ادا کریں گے اور رات کو کھلے آسمان تلے قیام کریں گے۔ کل یعنی ہفتہ کے روز زائرین ایک بار پھر منی میں اپنے اپنے خیموں میں پہنچیں گے۔

جہاں جمرات کے مقام پر شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔اس کے بعد عازمین حج قربانی کریں گے اور پھر حلق کروا کے احرام اتارکر اس کی پابندیوں

سے آزاد ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ حج کے فرائض کی ادائیگی میں وقوف عرفات کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ قیام عرفات کو حج کا نقطہ عروج بھی قرار دیا جاتا ہے۔ حج شروع ہونے کے دوسرے دن تمام زائرین منیٰ سے ظہر کی نماز سے قبل عرفات کے میدان پہنچ جاتے ہیں۔

میدان عرفات میں قیام کے دوران خطبہ حج کو سننا بھی اہم ہے۔ یہیں جبل رحمت ہے۔ نبی رحمت ﷺنے اسی پہاڑ پر اپنا آخری خطبہ دیا تھا۔

اس سال اردو سمیت چودہ زبانوں میں خطبہ کا ترجمہ کیا جائے گا جبکہ اسے انٹرنیٹ اور دیگر ذرائع سے براہ راست نشر بھی کیا جائے گا۔

Comments are closed.