لیگی امید وار کی انتخابی میٹنگ میں شرکاء کو پیسے دینے کی پیشکش، ویڈیو وائرل

58 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

راولپنڈی: لیگی امید وار کی انتخابی میٹنگ میں شرکاء کو پیسے دینے کی پیشکش، ویڈیو وائرل ہوگئی،پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے رہنماء نے ووٹرز کو پیسوں کی پیشکش کی۔

راجہ صغیر احمدحلقہ پی پی 7سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں اور وہ انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے اس دوران انھوں نے ووٹرز کو پیسوں کی آفر دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو واضح سنا جا سکتا ہے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر کی جانب سے ووٹرز کو آفر و یقین دہانی کراتے سمیت دیکھا جاسکتا ہے۔

http://

لیگی امیدوار کا کہنا تھا کہ ووٹرز جتنی دیر یہاں بیٹھے ہیں اتنے ہی آپ کو پیسے دوں گا، سب کہتے ہیں راجہ صاحب منتخب ہوکے پیسے دیں گے؟ میں کہتا ہوں میں پہلے پیسے دوں گا گھبرائیں نہیں، ووٹ کی باری بعد میں آئے گی۔

لیگی رہنماء کی جانب سے تقریر میں آفر و یقین دہانی سن کر شرکاء کو تالیاں مار کران کے حق میں نعرے لگاتے بھی سنا جاسکتا ہے شرکا امید وار کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہیں۔

اس حوالے سے ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد راجہ صغیر کا موقف معلوم کرنے کے لیے رابطے کی کوشش کی گی تو رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔

Comments are closed.