سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرلیا گیا

50 / 100

لاہور: قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی اور رہنماء پاکستان تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کوگرفتارکرلیاگیا ہے ۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا۔ ان کو سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

 

حلیم عادل شیخ کوحراست میں لینے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پرآگئی۔ فوٹیج میں حلیم عادل شیخ کوسادہ کپڑے پہنے افراد کے ساتھ جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ۔

http://

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حلیم عادل شیخ کو رات گئے سادہ لباس میں ملبوس افراد نے گرفتار کیاہے ملک میں کوئی قانون نہیں بچا، یہ صورتحال عدلیہ اور وکلا برادری، میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا امتحان ہے۔

Comments are closed.