دعا زہرا کی عمر پھر تبدیل ،میڈیکل بورڈ کی نئی رپورٹ عدالت میں جمع

53 / 100

فوٹو: فائل

کراچی :دعا زہرا کی عمر پھر تبدیل ،میڈیکل بورڈ کی نئی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے جس میں میڈیکل بورڈ نے متفقہ طور پر دعا زہرا کی عمر تقریباً لکھ کربتائی ہے۔

یہ رپورٹ ڈاؤ میڈیکل کالج کی پرنسپل نے جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ آفتاب احمد بگھیو نے سیل کرکے کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیک رپورٹ جمع کرائی ہے۔

عدالتی حکم پر دو روز قبل سروس ہسپتال میں 10 رکنی میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کا طبی معائنہ کیا تھا، رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے دو جولائی 2022 کو انہیں اسپیشل میڈیکل بورڈ کیسامنے پیش کیا گیا ۔

میڈیکل بورڈ نے دعا زہرہ کے جسم کے مختلف اعضا کے ایکسرے کیے ،میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا گیا کہ جسمانی معائنے کے بعد دعا زہرا کی عمر 14 سے 15سال کے درمیان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دانتوں کی جانچ کے مطابق ان کی عمر 13 سے 15سال کے درمیان ہے جبکہ ہڈیوں کی جانچ کے بعد ان کی عمر 16 سے 17سال تک بتائی گئی ہے۔

ڈاؤ میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر صبا سہیل کی زیر سربراہی قائم 10 رکنی خصوصی میڈیکل بورڈ نے نتیجہ اخذ کیا کہ دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے اور 15سال کے زیادہ قریب ہے۔

اس حوالے سے سید مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دعا زہرا کی عمر 15 سال کے قریب ہے۔

Comments are closed.