امپورٹڈ حکومت روس سے سستا تیل نہیں خریدتی، عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے

58 / 100

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے امپورٹڈ حکومت نے مسلسل عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے۔

ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا امریکا کی حکومت تبدیل کرنے کی سازش کے نتیجے میں اقتدار میں آنے والی امپورٹڈ حکومت روس سے سستا تیل نہیں خریدتی، عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے خود کو 1100 بلین روپے کا این آر او 2 دے دیا ہے۔

http://

انھوں نے کہا مجموعی طورپرپیٹرول کی قیمت میں 99 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 133 روپے اضافہ ہوا۔عوام اس کے خلاف کل ہمارے احتجاج میں شرکت کریں۔

Comments are closed.