نواز شریف کے گردوں کامرض تیسرےسٹیج پرپہنچ گیا،مریم نواز

لاہور( نیٹ نیوز) سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے گردوں کا مرض تیسرے اسٹیج تک پہنچ گیا ہے۔

IMG 20190323 190608

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے (ن) لیگ کی رہنما مریم نواز نے بتایا ہے کہ آج نواز شریف سے جیل میں ملاقات ہوئی ۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے گردوں کا مرض مزید بڑھ گیا ہے، بازو میں بھی بدستور تکلیف ہے۔

مریم نواز نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے ٹیسٹس میں گردوں کا ٹیسٹ ٹھیک نہیں آیا، اور رپورٹ کے مطابق ان کے گردوں کا مرض اسٹیج تھری تک پہنچ چکا ہے۔

Comments are closed.