حکومت نے مہنگائی میں جکڑی عوام پر پھر پٹرول بم گرا دیا ، پٹرول 248 روپے لیٹر

53 / 100

اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی میں جکڑی عوام پر پھر پٹرول بم گرا دیا ، پٹرول 248 روپے لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ پر گزشتہ رات بارہ بجے سے عملدرآمد شروع ہو گیا.

وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے مقرر ہوگئی.

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے ہوگئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 230 روپے 26 پیسے ہوگی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 18 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 226 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Comments are closed.