یو ٹیوبرز کی ہمدردیوں کی ضرورت نہیں، پتہ ہے ہمدردی کیوں ہے،دعازہرہ

56 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: سندھ سے پنجاب میں آ کر محبت کی شادی کرنے والی دعا زہرہ یو ٹیوبرز کے تبصروں پر برہم، کہا مجھے یو ٹیوبرز کی ہمدردیوں کی ضرورت نہیں، پتہ ہے ہمدردی کیوں ہے،دعازہرہ نے کہا مجھ پر تبصرے نہ کریں۔

ایک انٹرویو میں کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی دُعا زہرا نے کہا ہے کہ اُنہیں یوٹیوبرز کی ہمدردیوں کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ مجھے پتہ ہے یہ ہمدردی کیوں ہے۔

خیال رہے دُعا زہرا اور اُن کے شوہر ظہیر احمد نے یوٹیوب پر میزبان، ایکٹیوسٹ اور ماڈل زنیرا ماہم کو ایک بار پھر انٹرویو دیا ہے جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

وائرل ویڈیو کلپ میں دُعا زہرا کو یوٹیوبرز کے لیے کہتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے کہ ساری جھوٹی باتیں کہنا بند کریں،دُعا زہرا نے کہا کہ مجھے آپ کی ہمدردیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

http://

دعا کہتی ہیں مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ آپ کو مجھ سے کتنی ہمدردی ہے، آپ میرے شوہر کی عزت کریں اور مجھ سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلانا بند کریں۔

انٹرویو میں دُعا زہرا نے اپنے والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ضِد چھوڑ دیں، مجھے اور میرے شوہر کو قبول کرلیں،اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اغواء نہیں ہوئی ہوں اور یہ بات میرے والدین کو پہلے دن سے معلوم ہے۔

واضح رہے کہ 8 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دعا اپنی مرضی سے کہیں بھی جاسکتی ہے جب کہ والدین اسے ساتھ لے جانا چاہتے ہیں۔

Comments are closed.