عمران خان کے گھر جاسوسی کرتے پکڑے گئے ملازم سے متعلق بڑی خبر

58 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد:عمران خان کے گھر جاسوسی کرتے پکڑے گئے ملازم سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے 23سالہ ملازم کو عمران خان نے اقرار جرم کرنے کے باوجود معاف کردیا۔

سابق وزیراعظم کے گھر میں جاسوسی کیلئے استعمال ہونے والے ملازم کو نکال دیا گیاہے ملازم پر عمران خان کے کمرے میں جاسوسی آلہ لگانے کا الزام تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 23 سالہ ملازم کو جاسوسی کیلئے استعمال کیا گیا، ملازم کی جان کو خطرہ ہے، عمران خان نے ملازم کو معاف کر دیا ہے۔

اس حوالے سے شہباز گل کا کہنا تھا کہ جاسوسی کیلئے ملازم کا استعمال کرنے والوں کیلئے یہی پیغام ہے کہ گھروں کے تقدس کو پامال نہیں کرنا چاہیے۔ ملازم گزشتہ 6 سال سے عمران خان کے گھر پر صفائی کا کام کرتا تھا۔

http://

خیال رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جاسوسی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا، بنی گالہ میں ملازم نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

اس دوران بنی گالہ کے ملازمین کو خرید کر جاسوس ڈیوائس لگانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن بنی گالہ میں ہی موجود ایک ملازم نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق ملازمین کو عمران خان کے کمرے میں جاسوس ڈیوائس لگانے کیلئے پیسے دیے گئے تھے کہ ایک ملازم نے بنی گالہ کی سیکیورٹی ٹیم کو جاسوس ڈیوائس لگانے سے متعلق منصوبے سے آگاہ کر دیا۔

تحریک انصاف نے عمران خان کے گھر کی جاسوسی کرنے والے ملازم کو سامنے لے آئی، تاہم عمران خان نے اسے معاف کردیا اور ملازم کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

http://

مقامی صحافیوں نے اسے پولیس کے حوالے کیا تاہم بعد میں پولیس کی طرف سے ایک بیان جاری ہوا ہے جس میں پکڑے گئے شخص کو ذہنی مریض قرار دے دیاگیا۔

Comments are closed.