عمران خان نے نیب قوانین کی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

50 / 100

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے نیب قوانین کی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا،نیب قوانین میں کی گئی ترامیم آئین کے خلاف ہیں کالعدم کی جائیں. عدالت سے استدعا کی گئی ہے.

سابق وزیراعظم عمران خان نے خود بطور درخواست سپریم کورٹ کے روبرو جمع کروائی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب قوانین میں ترامیم کرکے اختیارات کا بھی غلط استعمال کیا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق یہ ترامیم آئین کے بھی منافی ہیں، درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی ہے جس میں وفاق پاکستان اور نیب کو بھی فریق بنایا گیا ۔

درخواست میں کہا گیا کہ ترامیم کرنے والوں نے اپنی ذات کو بچانے کیلئے نیب قانون کا حلیہ ہی بدل دیا ۔ ان ترامیم کے بعد بیرون ملک سے آئے شواہد عدالت میں قابل قبول نہیں ہونگے ۔

عمران خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بے نامی تعریف میں رد وبدل سے احتساب کی ہیئت بدلنے کے معاملے کو دیکھا جائے اور 1200 میں سے 1100 ارب کے مقدمات نیب دائرہ کار سے نکالنے کی کوشش کو روکا جائے۔

نیب ترمیمی بل کے بعد صرف اثاثوں پر کیس نہیں بن سکے گا پہلے کرپشن ثابت کرنا ہوگی اور ثبوت پیش کرنے کا مکمل بوجھ ملزم کی بجائے نیب پر ہوگا۔

نیب قوانین میں ترامیم کے خلاف دائر کی گئی درخواست میں ماہر قانون خواجہ حارث عمران خان کے مؤقف کی وکالت کرینگے۔

Comments are closed.