کتنی تنخواہ پر کتنا ٹیکس دینا پڑے گا؟ اور کتنی سیلریز پر استثنیٰ ملے گا؟

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد:کتنی تنخواہ پر کتنا ٹیکس دینا پڑے گا؟ اور کتنی سیلریز پر استثنیٰ ملے گا؟ تنخواہ دار طبقے کے لیے نئی ٹیکس تجاویز سامنے آگئیں ۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق 50 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والوں کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے تاہم ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 2.5 فیصد ٹیکس عائد ہوگا ۔

اسی طرح ایک لاکھ سے زائد اور 2 لاکھ روپے تنخواہ تک 15 ہزار روپے سالانہ فکس ٹیکس دینا ہوگا اس کے علاوہ ایک لاکھ روپے سے زائد اور 2 لاکھ روپے تنخواہ تک 12.5 ماہانہ ٹیکس دینا ہوگا۔

بجٹ دستاویزات درج تفصیلات کے مطابق 2 لاکھ سے 3 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ایک لاکھ 65 ہزار روپے سالانہ جب کہ 20 فیصد ماہانہ ٹیکس ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق 3 لاکھ سے 5 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 4 لاکھ 5 ہزار روپے سالانہ ٹیکس ہوگا جب کہ 3 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 25 فیصد ماہانہ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

وہ ملازمین جو کہ 5 سے 10 لاکھ روپے تنخواہ پر 10 لاکھ روپے سالانہ ٹیکس ہوگا اور 5 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 32.5 فیصد ماہانہ ٹیکس لاگو ہوگا۔

اسی طرح10 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ والوں پر 29 لاکھ روپے سالانہ ٹیکس لگے گا اور 10لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 35 فیصد ٹیکس ہوگا ، ذرائع کے مطابق ایک لاکھ پر ٹیکس لگنے کے حکومتی اعلان کے بعد دستاویزات میں تبدیلی کی جائے گی۔

Comments are closed.