لیگی رہنما جلسہ سے خطاب کرکے بیٹھا اور فوت ہوگیا، ویڈیو

54 / 100

راولپنڈی: کلر سیداں میں لیگی رہنما جلسہ سے خطاب کرکے بیٹھا اور فوت ہوگیا، ویڈیو میں سارا منظر نمایاں ہے یہ المناک واقعہ ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران پیش آیا.

سابق چئیرمین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس پی پی 7 راولپنڈی میں ن لیگ کے امیدوار راجہ صغیر کے انتخابی جلسے میں خطاب کے بعد کرسی پر بیٹھے تھے.

عبدالقدوس دل کا دورہ پڑنے سے انتقال سے قبل موقع پر موجود لوگوں سے مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے پر قائل کر رہے تھے تقریر کرکے پیچھے بیٹھے پانی مانگا مگر پینا نصیب نہ ہوا.

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ عبدالقدوس جلسے سے خطاب کے بعد بیٹھے تو دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ بے ہوش ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

شیخ عبدالقدوس ن لیگ کے امیدوار راجہ صغیر احمد کے انتخابی جلسے میں خطاب کر رہے تھے بعد سٹیج سیکرٹری لوگوں کو کھانا کھا کر جانے کی تاکید کر رہے تھے کہ خطاب کرکے بیٹھنے والے کو دل کا دورہ پڑ گیا۔

Comments are closed.