خواتین بازار میں سٹال حاصل کرنے کا طریقہ، درخواست کی آخری تاریخ

50 / 100

اسلام آباد: خواتین ہی دکاندار خواتین ہی خریدار، لگے گا اب خواتین بازار ، اسلام آباد میں جگہ مختص کردی گئی ہے، خواتین بازار میں سٹال حاصل کرنے کا طریقہ، درخواست کی آخری تاریخ بتاد ی گئی ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی باروفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے اشتراک سے خواتین بازارجی ٹین اور جی الیون کے درمیان قائم کیا جارہا ہے اور اس کےلئے جگہ مختص کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹنی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ سٹال کے حصول کے لئے خواتین اپنی درخواست 2جولائی 2022 تک منیجر آرٹ اینڈ کرافٹس ویلیج شکر پڑیا ں اسلام آباد میں میں جمع کروا سکتی ہیں۔

ڈپٹی کمشنرنے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے زیر اہتمام خواتین بازار لگا یا جا رہا ہے اور اس کےلئےجی ٹین اور جی الیون کے درمیان جگہ مختص کی گئی ہے۔

خواتین بازار میں محدود سٹالز نہایت ہی مناسب کرائے پر دستیاب ہیں،انھوں نے وضاحت کی کہ موصول شدہ درخواستوں کی قرعہ اندازی کے ذریعے سٹالز کی تقسیم کی جائے گی۔

اس بازار میں خواتین ہی دکاندار اور خواتین ہی گاہک ہونگی،خواتین اور بچوں سے متعلق مصنوعات اور پر ڈاکٹس کی خریدو فروخت ایک ہی جگہ پر مہیا ہوگی۔

اس حوالے سے واضح کیاگیاہےکہ پہلے بھی اس بازار کے لئے درخواستیں مانگی گئی تھیں، جن خواتین نے پہلے درخواست جمع کروائی ہے انہیں دوبارہ درخواست جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔

Comments are closed.