ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی پر نیا عدالتی حکم آ گیا

52 / 100

کراچی : ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی پر نیا عدالتی حکم آ گیا ہے اور سندھ ہائی کورٹ نے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔

عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رکوانے کے لیے ان کے بیٹے احمد عامر اور دعا عامر کی جانب سے دائر درخواست پر آج سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس جنید غفار اور جسٹس امجد علی سیتھو پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ضابطہ فوجداری کی ڈگری 175 پڑھنے کی ہدایت کی، درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ مجسٹریٹ نے 2 مرتبہ لاش کا جائزہ لیا تھا۔

عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم پر حکم امتناع جاری کرتے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا فیصلہ معطل کردیا اور فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے۔

آج ہی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم روکنے کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی تھی جس پرےفوری کارروائی کی گئی۔

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی وفات کی وجہ جاننے کے لیے قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم رکوانے کے لیے درخواست ان کے بیٹے احمد عامر اور دعا عامر کی جانب سے دائر کی جس میں میڈیکل بورڈ، محکمہ صحت، ایس ایس پی ایسٹ و دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

Comments are closed.