کرکٹر حسن علی کے بیگم اور بچی کے ہمراہ گلگت وبلتستان میں سیر سپاٹے

60 / 100

فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد: سٹائلش پاکستانی کرکٹر حسن علی کے بیگم اور بچی کے ہمراہ گلگت وبلتستان میں سیر سپاٹے ، مختلف جگہوں کے دورے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے پاکستان میں شمالی علاقہ جات کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے فیملی کے ساتھ عطا آباد جھیل پر موجود نظر آرہے ہیں۔

حسن علی ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے بعداب فری ہیں اور ان کی اگلی اسائنمنٹ دورہ سری لنکا ہے،ایسے میں کچھ کرکٹرز انگلینڈ میں کرکٹ کھیل رہے ہیں تو کچھ سیر و تفریح کر رہے ہیں۔

http://

حسن علی ملک کے حسین مقامات دیکھنے کے دلدادہ ہیں اس لیے ان دنوں بھی انہوں نے بیرون ملک کسی خوشگوار مقام پر جانے کی بجائے شمالی علاقہ جات کے حسین نظارے دیکھنے کا فیصلہ کیا۔

کرکٹر حسن علی اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ ان دنوں سیرو تفریح پر ہیں، کرکٹر اور ان کی اہلیہ اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر حسین نظاروں کی اسٹوریز ڈال رہے ہیں ۔

Comments are closed.