پینٹ شرٹس میں ملبو س نوجوانوں کے دیسی ڈانس کی ویڈیو

60 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

کراچی( ویب ڈیسک) پینٹ شرٹس میں ملبو س نوجوانوں کے دیسی ڈانس کی ویڈیو نے سماں باندھ دیا، سوشل میڈیا پر تین ملین کے قریب لوگ یہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں۔

انسٹاگرام پر یہ ویڈ یویاسین طاطبی نے شیئر کی ہے جس میں کوئی شادی کی تقریب ہے جس میں نوجوانوں کا ایک گروپ زبردست انداز میں ڈانس کررہاہے۔

کسی شادی کی تقریب سے مغربی طرز کا لباس پہنے پُرجوش انداز میں دیسی ڈانس کرتے ہوئے نوجوانوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جسے لوگ بہت پسند کررہے ہیں۔

http://

View this post on Instagram

A post shared by Yasin Tatby (@yasintatby)

ویڈیو میں لڑکوں کے ایک انتہائی پُرجوش گروپ کو سوٹ پہنے اور سن گلاسز لگائے بالی ووڈ کے مشہور گانیکالا چشمہ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس دوران تقریب میں موجود دیگر مہمان ان کو داد دیتے نظر آ رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس یادگار لمحے کی ویڈیو بھی بنا رہے ہیں، ابھی تک یہ تعین نہیں ہوسکا کہ یہ تقریب کدھر ہوئی ہے۔

Comments are closed.