سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کے بارے میں اہل خانہ کا پیغام

58 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( ویب ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کے بارے میں اہل خانہ کا پیغام سامنے آیا ہے جس میں سابق آرمی چیف کے پاکستان آنے سے متعلق وضاحت کی گئی ہے۔

مشرف کے اہل خانہ نے پرویز مشرف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے سابق صدر کی وطن واپسی سے متعلق سرکاری سطح پر رابطہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سرکاری اور غیرسرکاری ذرائع کی طرف سے رابطہ کیا گیا ہے، ہم اس کوشش پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

http://

پیغام میں کہا گیاہے کہ اس حوالے سے فیملی کو اہم طبی، قانونی اور حفاظتی چیلنجز پر غور کرنا ہوگاکیونکہ پرویز مشرف کو ادویات کی بلاتعطل فراہمی اور علاج کے انتظامات کی اہم ضرورت ہے جو فی الحال پاکستان میں دستیاب نہیں ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سینیٹ میں بھی بحث کی گئی، جس میں سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے موقف کا اظہا ر کیاہے۔

Comments are closed.