سموسے بیچتے بے روزگار افغان صحافی کی قسمت جاگ گئی

52 / 100

فوٹو : فائل

کابل(ویب ڈیسک) بے روزگارافغان صحافی کی سوشل میڈیا پر خبر کیا چلی اسے سرکاری نوکری مل گئی، سموسے بیچتے بے روزگار افغان صحافی کی قسمت جاگ گئی کو افغانستان میں نیشنل ٹی وی چینل پر نوکری مل گئی.

طالبان کے حکومت کے آنے اور بعض میڈیا چینلز بند ہونے سے جو صحافی بے روزگار ہوئے ان میں موسیٰ محمدی شامل تھا گھروالوں کے پیٹ پالنے کےلئے موسیٰ محمد فٹ پاتھ پر سموسے بیچتا تھا۔

موسیٰ محمدی اس سے پہلے کئی ٹی وی چینلز پر بطور ایینکر اور رپورٹ کام کر چکا تھا۔ اس کی سموسے بیچتے سوشل میڈیا پرکئی تصاویر وائرل ہوئیں۔

ایسی ہی ایک تصاویر وائرل ہوئی تو افغانستان کے نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل احمد اللہ واثق نے موسیٰ محمدی کو نوکری دینے کا اعلان کردیا۔

موسیٰ محمد ی کا سوشل میڈیا ہی اس کے کیئریر میں واپسی کا زریعہ بن گیا ہے، مقامی لوگوں کی طرف سے اس حادثاتی پیش رفت کا خیر مقدم کیا جارہاہے۔

موسیٰ محمدی نیوز اینکر ہیں اور وہ کافی عرصہ تک افغانستان کے نیوز چینل آریانا نیوز میں خبریں پڑھتے رہے ہیں۔

اس حوالے سے صحافی کبیر اکمل کہتے ہیں کہ ’طالبان حکومت کے تحت صحافیوں کی زندگی۔ موسیٰ محمدی کئی برس تک مختلف ٹی وی چینلز میں نیوز اینکر اور رپورٹر کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اب ان کے پاس اپنی فیملی کو کھلانے کے لیے کچھ نہیں تھا تو وہ سٹریٹ فوڈ بیچ رہے ہیں۔ حکومت گرنے کے بعد افغانی شدید غربت کا شکار ہیں.

Comments are closed.