پنجاب حکومت نے آئی جی کے دفاع میں بجٹ پھر ویٹنگ پر لٹکا دیا

52 / 100

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام )پنجاب حکومت نے آئی جی کے دفاع میں بجٹ پھر ویٹنگ پر لٹکا دیا ، آج حکومت کا اجلاس ایوان اقبال میں تین بجے طلب، اسپیکر نے گورنر کے برخاست کرنے کے باوجود جاری اجلاس آج ایک بجے تک ملتوی کردیا۔

پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن دن بھر اجلاس اجلاس کھیلتے رہے۔اسپیکر اور اپوزیشن کی تمام کوششیں رائیگاں۔۔ پنجاب حکومت نے بجٹ کل تک ٹال دیا مگر آئی جی کی طلبی قبول نہ کی۔

اس دوران فریقین میں مزاکرات بھی بے نتیجہ رہے تو گورنر پنجاب نے جاری اجلاس منسوخ کرکے اکتالیسواں اجلاس کل تین بجے ایوان اقبال بلا لیا۔ اسپیکر نے اجلاس آج ایک بجے تک ملتوی کردیا۔

پنجاب اسمبلی کا بجٹ سیشن سارا دن آئی جی پنجاب کے گرد گومتارہا۔ اپوزیشن طلبی پہ ڈٹی رہی حکومت نے مطالبہ تسلیم نہ کیا ایک موقع پر فریقین میں معاہدہ اور اجلاس شروع ہونے کی خبریں چلیں مگر پھر گورنر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس برخاست کردیا۔

گورنر بلیغ الرحمان نے اسمبلی کا چالیسواں اجلاس برخاست کرکے اکتالیسیواں آج طلب کیا مگر اسپیکر نے چالیسواں اجلاس جاری رکھا اور بعد میں بدھ ایک بجے تک ملتوی کردیا۔ اسپیکر نے ایوان اقبال کو بلائے اجلاس کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

ایوان اقبل میں آج حکومتی اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کریں گے جب کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اجلاس کرے گی،فریقین ایک دوسرے کے اجلاس کو غیر آئینی قرار دے رہے ہیں۔

پنجاب میں نیا آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے،حکومت کو بجٹ منظور کرنے میں ہندسے پورے کرنے کا چیلنج بھی درپیش ہے، پی ٹی آئی منحرفین کے ووٹوں پر پھر تنازعہ ہوگا۔

عدالتی حکم کے مطابق پی ٹی آئی منحرفین کو نکال دیا جائے تو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں ہے ۔

Comments are closed.