حج بحالی کا خیرمقدم، او آئی سی بھارت کو سخت ردعمل دے، تحریک دفاع حرمین شریفین

45 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) تحریک دفاع حرمین شریفین کے رہنماؤں نے سعودی عرب کی طرف سے حج کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ضیوف الرحمن کی پہلے سے بڑھ کی خدمت کی جائے گی۔انڈیا میں توہین رسالت کے واقعہ کی شدید مذمت کی گی.

تحریک دفاع حرمین شریفین کے ذمہ داران کے اجلاس کے بعد تحریک کے رہنما پروفیسر سجاد قمر کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ ان رہنماوں نے انڈیا کی حکمران پارٹی کے دو ممبران کی جانب سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ یہ ایک ناقابل معافی عمل ہے۔انڈیا کی حکومت ہندتوا کے مشن پر عمل پیرا ہو کر مسلم کشی میں مصروف ہے۔عالمی برداری اس کا نوٹس لے۔

اجلاس میں پوری امت مسلمہ اور عرب ممالک کی طرف سے بھارت اور بھارتی انتہا پسندی کے خلاف ردعمل کی تحسین کی گئ۔اور کہا گیا کہ او آئی سی کی سطح پر اس اہم معاملا پر سخت ردعمل آنا چایئے ۔

۔تحریک دفاع حرمین شریفین کے رہنماؤں نے سعودی عرب کی طرف سے حج کی بحالی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ عالمی وباء کرونا کے بعد بڑے پیمانے پر حاجیوں کو بلانا خوش آئند ہے۔

اعلامیہ کے مطابق انھوں نے امید ظاہر کی سعودی حکومت پہلے سے بڑھ کر ضیوف الرحمن کی خدمت کرے گی۔انھوں نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کے کردار کی بھی تعریف کی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان کے سو فیصد حاجیوں کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنا خوش آئند ہے۔اور اس سے حاجیوں کو بہت زیادہ سہولت ہو گی۔

اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ،سینیٹر مولنا عبدالغفور حیدری، شاہ اویس نورانی،مولانا علی محمد ابو تراب، مولنا فضل الرحمان خلیل، مولنا زاہد محمود قاسمی، پروفیسر سجاد قمر اور مولانا عتیق الرحمن شاہ شریک ہوئے۔

Comments are closed.