یہ حکومت برقرار رہی تو پھر ملک کو دشمن کی ضرورت نہیں، عمران خان

52 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہامریکا نے چوروں کے ٹولے کومسلط کیا ہے،یہ تو وہی کریں گے جو امریکہ کہے گا،یہ حکومت برقرار رہی تو پھر ملک کو دشمن کی ضرورت نہیں، عمران خان نے کہا اپوزیشن لیڈر لوٹا راجہ ریاض ہے توسمجھ لیں جمہوریت ختم ، عمران خان نے کہا اب یہ کونسی جمہوریت ہے یہ شخص کل ن لیگ کا ٹکٹ لے لے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے لیبر ونگ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج مزودوروں کو پیغام دینا چاہتا ہوں، کورونا کے دوران پوری دنیا میں لاک ڈاؤن کیا گیا، اپوزیشن کو دیہاڑی دار طبقے کی فکرنہیں تھی۔

جب ان سے پوچھا دیہاڑی دار طبقے کا کیا بنے گا مجھے ایک دفعہ سوال کا جواب نہیں دیا گیا، اپوزیشن نے کہا اگرعمران لاک ڈاؤن نہ کرے تو مقدمہ درج کیا جائے، پوری دنیا نے اعتراف کیا کورونا کے دوران پاکستان نے معیشت کوبچایا۔

سابق وزیراعظم نے کہا چینی شہروہان میں مکمل لاک ڈاؤن تھا، مجھ پراپوزیشن نے لاک ڈاؤن کرنے کا پریشرڈالا، جب وزیراعظم تھا تو بار بار کہا اگر پورا ملک لاک ڈاؤن کیا تو دیہاڑی دارکا کیا بنے گا۔

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کی طرح لاک ڈاؤن نہیں کیا، بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا، ہم نے کورونا کے دوران کنسٹریکشن، ٹیکسٹائل سیکٹر کو بند نہیں کیا۔

انھوں نے کہا کہ اللہ نے خاص کرم کیا ہماری معیشت نے 6 فیصد گروتھ کیا۔ ہماری حکومت نے کورونا کے دوران ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کو 12 ہزار کیش دیئے، دنیا نے
ہماری حکومت کے احساس پروگرام کومانا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا ہم نے اپنی معیشت اورغریبوں کو بچایا، پاکستان کی واحد حکومت ہے جس نے غریب مزدوروں کے لیے پناہ گاہیں بنائیں۔ پناہ گاہوں میں مزدوروں کوصبح وشام کھانا ملتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس دی، لاہور کے ڈاکٹرز ہسپتال میں بھی غریب اپنا علاج کروا سکتا ہے، غریب گھرانے پر بیماری کے دوران بڑا مشکل وقت آتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے غریب لوگوں کوہیلتھ کارڈ دیئے۔ کامیاب جوان، کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت سود کے بغیرقرض دیئے۔

عمران خان نے کہا کہ کسانوں کو سود کے بغیرقرض دیئے، 25 لاکھ گھرانوں کو گھر بنانے کے لیے سود کے بغیر قرض دیئے، میرا جینا مرنا پاکستان ہے،30 سال حکمرانی کرنے والے ایک دوسرے کو چور کہتے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا آج یہ سارے چور اکٹھے ہوگئے ہیں، ان کے لیڈروں کا سب کچھ بیرون ملک ہے، اسی لیے امریکا نے ان کو ہمارے اوپرمسلط کیا یہ کنٹرول ہو سکتے ہیں، ہم روس سے 30 فیصد سستے تیل کا معاہدہ کررہے تھے۔

انھوں نے یاد دلایا کہ جب اس حکومت نے 60 روپے قیمت بڑھائی تب بھارت نے25روپے قیمت کم کی، یہ حکومت عوام نہیں اپنے کرپشن کیسزختم کرانے آئی ہے۔

عمران خان نے کہاہماری حکومت نے پٹرول، ڈیزل کی قیمت بڑھانے کے بجائے 10 روپے کم کیے، ہماری حکومت پربھی آئی ایم ایف کا پریشرتھا لیکن ہم نے غریب لوگوں کو بچایا، یہ ہماری حکومت میں روزانہ مہنگائی مارچ کرتے تھے۔

انہوں نے دوماہ میں ہمارے ساڑھے 3 سالہ ادوارسے زیادہ مہنگائی کر دی ہے، 3 ماہ پہلے کہتے تھے عمران خان کو پٹرول، ڈیزل کی قیمت نہیں بڑھانی چاہیے تھی، صرف تین ماہ میں سچ سامنے آ گیا، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کہتا ہے ابھی مزید مہنگائی بڑھے گی۔

صرف پٹرول، ڈیزل، بجلی نہیں گھی، آٹا، چینی سمیت ہر چیز کی قیمت بڑھی ہے بلکہ ابھی یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا، ابھی امتحاں اور بھی ہیں۔

عمران خان نے کہا جب میں کال دوں گا تو مزدوروں نے بھی باہر نکلنا ہے، ان کو عوام کی نہیں امریکا کے حکم کی فکر ہے، امریکا جو کہے گا یہ اس پرعمل کریں گے، آپ سب نے احتجاج کی تیاری کرنی ہے۔

اس دوران مزدورورں نے عمران خان قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگائے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایف آئی اے پر شہبازشریف خود آ کر بیٹھ گیا ہے، بلے کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا گیا ہے، شہبازشریف کے خلاف 16ارب کے کیسزہیں، پہلے ڈاکٹررضوان، ندیم، گلزار، مقصود چپڑاسی بھی ہارٹ اٹیک سے مرے، یہ ایسے ہی ہیں جیسے ان کی حکومت میں ایل ڈی اے کا ریکارڈ جلتا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا یہ ایف آئی اے میں اپنا ریکارڈ صاف کر رہے ہیں، ہماری حکومت نے کسی کے خلاف ایک مقدمہ درج نہیں کیا تھا.

انھوں نے کہا کہ میرے خلاف 8 مقدمات درج ہو چکے ہیں، بلاول، فضل الرحمان نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو کھانا اور کینٹینر دینے کا اعلان کیا تھا، آج ان کی حکومت میں آزادی صحافت بھی خطرے میں ہے۔

Comments are closed.