سنگاپور سے چمپئن بن کر آنے والی انیتاکریم کاہنزہ میں پرتپاک استقبال

ہنزہ (فرمان علی )ہنزہ کی انیتا کریم نے سنگا پور میں کھیلی گئی مکس مارشل چمپئن شپ جیت لی، واپس پہنچنے پر لوگوں نے والہانہ استقبال کیا

received 387368735389912

انتیا کریم نے سنگا پور میں ہونے والی چمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کیا تو ہنزہ کے باسیوں نے بھی اس کی صلاحیتوں کا کھل کر اعتراف کیا ۔

بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والی پاکستان کی پہلی مکس مارشل آرٹس گولڈ میڈلسٹ انیتہ کریم کی اپنی آبائی ضلع ہنزہ آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

انیتا کریم جب ہنزہ کے حدود میں داخل ہوئیں تو عوام کی ایک کثیر تعداد ان کا استقبال کرنے کے لیے پہنچ گئی۔

received 2655285114498331

اس موقع پر ہنزہ میں جگہ جگہ سڑک کے اطراف خواتین،بچے،مرد اور بزرگ پھولوں کے ہار لئے استقبال کے لیے کھڑے تھے۔

لوکل بینڈ کے ساتھ اسماعیلی پائپ بینڈ نے استقبالیہ پروگرام میں حصہ لے کر استقبالیہ پروگرام کو چار چاند لگا دیئے۔

Comments are closed.