کرکٹر شاداب خان سے اظہار محبت کی سزا ، تماشائی وقاص گرفتار، مقدمہ درج

50 / 100

فوٹو: فائل

ملتان (ویب ڈیسک )کرکٹر شاداب خان سے اظہار محبت کی سزا ، تماشائی وقاص گرفتار، مقدمہ درج ، گراونڈ میں چھلانگ لگا کر شاداب خان کو گلے لگانا شہری کو مہنگا پڑ گیا۔

وقاص نے ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران گراؤنڈ جا کر شاداب خان کو خوشی سے گلے لگا کر داد دینے کا جرم کیا تھا۔

گراونڈ میں گھسنے والے تماشائی کو پہلے گراونڈ سٹاف کی مدد سے پولیس نے حراست میں لیا اور بعد وقاص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

باڑ پھلانگ کر گراونڈ میں جا کر گلے ملنا شہری کو گلے پڑگیا، پاک ویسٹ انڈیز دوسرے ون ڈے کے دوران گراؤنڈ میں گھسنے والا نوجوان پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کے دوران گراؤنڈ میں جنگلہ پھلانگ کر گھسنے والے وقاص نامی تماشائی کے خلاف ایف آئی آر میں دفعہ 452اور دفعہ 188 کو شامل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق محمد وقاص اشرف گراؤنڈ سے واپسی پر شائقین کی طرف بھاگا اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی جس کے باعث یہ دونوں دفعات ایف آئی آر میں شامل کی گئی ہیں۔

پاکستانی اننگز کے 39ویں اوور میں ایک تماشائی میدان میں داخل ہوا اور کریز پر موجود شاداب خان کو سیلوٹ کیا جس کے بعد قومی آل راؤنڈر نے اسے گلے لگالیا تھا۔

واضح رہے کہ آج کل سکیورٹی خدشات کے باعث تماشائیوں کے اس انداز میں گراونڈ میں جانے کی سخت ممانعت ہے اس کے باوجود وقاص جنگلہ پھلانگ کر پچھ تک جا پہنچا تھا۔

Comments are closed.