عامرلیاقت حسین کے بیٹے نے زارو قطار رو کر سب کو آبدیدہ کردیا

56 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

کراچی( ویب ڈیسک)عامرلیاقت حسین کے بیٹے نے زارو قطار رو کر سب کو آبدیدہ کردیا،اپنے والد کی نماز جنازہ بھی خود پڑھائی ، زندگی کی کدورتیں اوردوریاں موت پہ آکر ختم ہو گئیں۔

بیٹے کی والد کے جنازے میں زار و قطار روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور دل رکھنے والے لوگ بوجھل دل سے دیکھ رہے ہیں باپ کی محبت کیا اثر دکھاتی ہے۔

گزشتہ روز نمازِ جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی بعد میں عامر لیاقت حسین کی تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کر دی گئی۔

سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کی نمازِ جنازہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کی مغفرت کے لیے دُعا کروائی جارہی ہے۔

http://

دعا کے دوران عامر لیاقت حسین کا صاحبزادہ والد کی مغفرت کے لیے دُعا کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا،احمد عامر کے ساتھ موجود افراد اس مشکل وقت میں اُنہیں حوصلہ دیتے رہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عامر لیاقت حسین کے اہلخانہ کے لیے صبر کی دُعا کی جارہی ہے اور ساتھ ہی مرحوم کی مغفرت کے لیے بھی دُعا کی گئی۔

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، نماز جنازہ عبداللّٰہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں ادا کی گئی۔

Comments are closed.