عامر لیاقت حسین لحد میں اتر گئے، نماز جنازہ بیٹے نے پڑھائی

54 / 100

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) عامر لیاقت حسین لحد میں اتر گئے، نماز جنازہ بیٹے نے پڑھائی ، رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے آج عبداللہ شاہ غازی مزارکے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔

کراچی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات کے علاوہ شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

نمازجنازہ میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، فاروق ستار اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی،تحریک انصاف کے رہنما بھی شریک تھے۔

عامر لیاقت پہلی بار ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، وہ وزیر مملکت برائے مذہبی امور کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

عامر لیاقت حسین نے 3 شادیاں کیں، اُن کی ازدواج میں ڈاکٹر سیدہ بشریٰ اقبال، سیدہ طوبیٰ انور اور دانیہ شاہ رہیں۔عامر لیاقت حسین نے سوگواران میں دو بچے دعا عامر اور احمد عامر چھوڑے ہیں۔

Comments are closed.