وفاقی کابینہ نے بجت کی منظوری دے دی، تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ

53 / 100

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی کابینہ نے بجت کی منظوری دے دی، تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ، پنشن بھی 5 فیصد بڑھائی جائے گی.

مالی سال 2022-23کا بجٹ تھوڑی دیر بعد پیش کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ تجاویز پیش کی گئیں۔

اجلاس میں کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے فائنانس بل 2022-23ء کی منظوری دی اور
کابینہ نے بجٹ تجاویز منظور کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

اس کے ساتھ ہی کابینہ نے سرکاری ملازمین کا ایڈہاک الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد تک اضافے کا اعلان کیا تھا.

کابینہ نے وفاقی ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے رکھنے کی تجویز بھی منظور کی جس کے تحت آئندہ مالی سال کی 1150 ترقیاتی اسکیموں کیلیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

ان میں 105 ارب بلوچستان، 68 ارب سندھ، 50 ارب پنجاب اور 48 ارب روپے کے پی کے لیے مختص ہیں۔

Comments are closed.