عامر لیاقت حسین کے انتقال پر ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کا رد عمل

52 / 100

لاہور( ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کا رد عمل بھی سامنے آگیاہے۔

دانیہ شاہ نے اپنے شوہر کے انتقال پرانسٹاگرام اسٹوری میں دانیہ نے عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا،دانیہ نے لکھا کہ ،اللہ پاک عامر کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین آج کراچی میں انتقال کرگئے، ملازمین کے مطابق انہیں سینے میں تکلیف تھی لیکن انہوں نے اسپتال جانے سے انکار کردیا تھا۔

دانیہ شاہ سے عامرلیاقت کی تیسری شادی ہوئی تھی تاہم ناراضگی کے باعث دانیہ شاہ ان کے ساتھ نہیں تھیں اور موت کے وقت عامرلیاقت حسین اکیلے تھے جکہ دو ملازمین گھر کے باہر تھے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پہلی شادی بشریٰ بی بی سے ہوئی جس میں ان کے دو بچے بیٹا اور بیٹی ہیں، دوسری شادی عانیہ سے ہوئی تھی جب کہ تیسری شادی دانیہ شاہ سے ہوئی جس کی تمام تفصیلات سوشل میڈ یا پر موجود ہے۔

Comments are closed.