ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی مرنے سے پہلے سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ

58 / 100

فوٹو: فائل

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام )ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی مرنے سے پہلے سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ کی گئی ہے اس کے حوالے سے بھی سوشل میڈ یا پر تذکرے ہورہے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے انتقال سے کچھ دن قبل آخری بار اپنے بیرون ملک جانے سے متعلق ایک صحافی کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا تھا۔

عامرلیاقت حسین کی سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جو انہوں نے گزشتہ روز شیئر کی تھی، انہوں نے ایک صحافی کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت سے بات ہوئی ہے۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ چکے ہیں،ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ عامرلیاقت عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل ہو رہے ہیں۔

http://

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین گزشتہ چند ماہ سے اپنی نجی زندگی میں جاری مسائل اور تیسری اہلیہ سے اختلافات کے باعث سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے تھے جس کے بعد وہ شدید ڈپریشن کا شکار تھے۔

عامر لیاقت اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں اور اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بھی ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے تاہم ان کے اچانک انتقال کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آسکے گی۔

Comments are closed.