ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا پنجاب میں ضمنی انتخابات مل کر لڑنے پر اتفاق
لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا پنجاب میں ضمنی انتخابات مل کر لڑنے پر اتفاق، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ورکنگ ریلیشین کو مضبوط بنایا جائے۔
لاہور کے بلاول ہاوس میں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ، سابق صدر نے حمزہ شہبازکو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی۔
ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق ہواہے کہ ورکنگ ریلیشین کو مضبوط بنایا جائے گا، صوبے میں ہونے والے ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،
*پری مون سون تیاریوں کا جائزہ لیا گیا*بجلی کھمبوں پر کرنٹ سے بچاؤ کیلئے انسولیشن/ ربڑپینٹ کرانے کی تجویز کا جائزہ
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی انڈر گرواؤنڈ واٹر ٹینک کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت pic.twitter.com/tHPa0SUIgd
— PML(N) (@pmln_org) June 7, 2022
دونوں رہنماوں نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کااعادہ کیا اور کہا کہ حکومت کے خلاف ہر منفی کوشش ناکام بنا دیں گے۔
ملاقات میں صوبائی وزراء عطا تارڑ، ملک محمد احمد علی، خواجہ سلمان رفیق، عمران گورایہ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، شرجیل میمن، ڈاکٹر عاصم حسین، سید علی حیدر گیلانی، سید حسن مرتضیٰ موجود تھے۔
Comments are closed.