عمران خان کا انٹرویو حکومتی عہدے سے نااہلی کیلئے کافی ہے، وزیراعظم
انقرہ(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ ترکی کے دوران ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں، اگرکسی کو ثبوت کی ضرورت تھی توعمران خان کا انٹرویو حکومتی عہدے سے نااہلی کیلئے کافی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا نیازی حکومتی عہدے کے لئے نااہل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیاست کریں لیکن اس میں حد پارکرتے ہوئے پاکستان کو تقسیم کرنے کی بات کرنے کی جرات نہ کریں۔
While I am in Turkey inking agreements, Imran Niazi is making naked threats against the country. If at all any proof was needed that Niazi is unfit for public office, his latest interview suffices. Do your politics but don’t dare to cross limits & talk about division of Pakistan.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 2, 2022
انہوں نے کہا کہ میں ترکی میں ہوں اورپاکستان اورترکی کے درمیان مختلف معاہدوں پردستخط کررہا ہوں، خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ ترکی کے تین روزہ سرکاری دروے پر ہیں۔
واضح رہے عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کئے تو ملک دیوالیہ ہوگا اور فوج زیادہ متاثر ہوگی، ملکی سالمیت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
Comments are closed.