رانا ثنااللہ کیخلاف لانگ مارچ میں تشدد کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم
لاہور (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کیخلاف لانگ مارچ میں تشدد کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم ، ایڈیشنل سیشن جج نےحقیقی آزادی مارچ میں پولیس کی جانب سے وکلا پر تشدد اور لاٹھی چارج پر حکم جاری کیا۔
لاہور کی سیشن عدالت نے آزادی مارچ میں پولیس کی جانب سے وکلا پر تشدد اور لاٹھی چارج کے معاملے پر سماعت ہوئی ،اس دوران 100سے زائد وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔
سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی وکلا کی درخواست منظورکرلی اور ایڈیشنل سیشن جج نے وزیر داخلہ راناثنا اللہ ، سی سی پی اولاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج ملک مدثرعمربودلہ نے پی ٹی آئی وکلا کی درخواست پرفیصلہ سنایا ، عدالت نے درخواست گزار حیدرمجید کی درخواست پر سیکشن166، 352اور 427 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ متعلقہ ایس ایچ او تینوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکےکارروائی کریں،نجی ٹی وی سے گفتگو میں ماہر قانون ابوذرسلمان خان نیازی نے کہا عوامی نمائندہ اگرقانون کیخلاف کام کرےتودفعہ 166لگتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ دفعہ 352 کسی کیخلاف فورس کےاستعمال پر اور دفعہ 427 املاک کو نقصان پہنچانے پر لاگو ہوتی ہے۔
ابوذرسلمان خان نیازی کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے ایف آئی آر کا حکم دیا ہے ، ایف آئی آر درج کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہوتا ہے ، ایف آئی آر درج ہونے کے بعد تحقیقات کاعمل شروع ہوتاہے۔
Comments are closed.