تنقید عمران پر ظلم عوام پر، گھی208 ،کوکنگ آئل 213 روپے فی لیٹرمہنگا
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) تنقید عمران پر ظلم عوام پر، گھی208 ،کوکنگ آئل 213 روپے فی لیٹرمہنگا کردیاگیا،وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،اطلاق یکم جون سے ہو جائے گا۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کیاگیا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک کلو گھی کی قیمت میں 208 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مختلف برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک ہوگئی ہے۔
کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اس سے قبل بھی کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈالڈا آئل چار سو تریسٹھ روپے سے بڑھ کر چار سو تراسی روپے فی لیٹر ہوگیا تھا جبکہ حبیب آئل 388 روپے سے بڑھ کر 408 روپے لیٹر کردیا گیا تھا۔
مختلف برانڈز کی چائے45 روپے اضافے سے 1079 روپے کلو ہو گئی، شربت روح افزا کی ڈیڑھ لیٹر بوتل 241 سے بڑھ کر 276 روپے ہو گئی جبکہ جام شیریں کی ڈیڑھ لیٹر بوتل 437 روپے سے بڑھ کر چار سو پچتھر روپے ہو گئی۔
دودھ کا پیکٹ 142 روپے سے بڑھ کر 162 روپے لیٹر ہو گیا، دال چنا 160، سفید چنے 213 روپے اور دال ماش 278 روپے کلو کی ہوگئی۔
Comments are closed.