ٹی ٹی پی نے غیر معینہ مدت تک جنگ بندی کردی
کابل(زمینی حقائق ڈاٹ کام)ٹی ٹی پی نے غیر معینہ مدت تک جنگ بندی کردی، اہم پیش
رفت کابل میں مزاکرات کے دوران سامنے آئی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ جنگ بندی کابل میں پاکستانی وفداورکالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان
کامیاب مذاکرات کے بعد کی گئی ہے ۔
اس سے قبل بھی جنگ بندی کااعلان کیا جاچکاہے پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان عارضی جنگ بندی کی مدت 30 مئی کو ختم ہوگئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل مزاکرات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اب یہ جنگ بندی غیر معینہ مدت کے لیے کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جون میں ہوگا جس میں صورتحال زیر بحث آئے گی۔
یاد رہےکہ پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق 18 مئی کو ہوا تھ،افغانستان کے نائب وزیراطلاعات و ثقافت و طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مذاکرات کی تصدیق کی تھی ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان افغان حکومت کی ثالثی میں کابل میں مذاکرات ہوئے۔
اس وقت پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات اور جنگ بندی کے بعد حکومت پاکستان نے 30 قیدیوں کو رہا کیا تھا۔
Comments are closed.