بد ترین تشدد، عمر ایوب کی وزیر داخلہ راناثناء اللہ کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست جمع

50 / 100

ہری پور(قاضی نواز ) سابق وفاقی وزیر بد ترین تشدد، عمر ایوب کی وزیر داخلہ راناثناء اللہ کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست جمع کرا دی گئی ہے جس میں خود پر بہیمانہ تشدد کا آحوال بھی بیان کیا ہے.

ایوب خان کے پوتے اور گوہر ایوب کے صاحبزادے عمر ایوب نےتھانہ صدر حسن ابدال میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ کیلئے درخواست جمع کرائی ہے.

درخواست میں آئی جی پنجاب ڈی آئی جی اٹک ڈی پی او حسن ابدال اور مقامی ایس ایچ او کو بھی خود پر وحشیانہ تشدد کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے.

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب نے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ پنجاب پولیس نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی حکم عدولی کی۔

ان کا موقف ہے کہ 25 مئی کو ہم پر اور ہمارے ساتھیوں پر بہیمانہ تشدد کیا گیا ایمپورٹڈ حکومت نے نہتے عوام پر ظالمانہ تشدد کیا جعلی وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کے حکم پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مارا گیا.

انھوں نے درخواست میں کہا ہے کہ یہ دہشت گردی ہے اور یہ دہشت گردی پنجاب پولیس کی طرف سے کی گئی ہے انہوں نے کہا عمران خان کے حکم پر دوبارہ دھرنا ہو گا.

 

عمر ایوب خان نے کہا کہ ایک بار پھرپاکستان کے وزیراعظم عمران خان ہی ہونگے اور ایمپورٹڈ حکومت سے عوام کی جان چھوٹ جائے گی یہ ظلم و جبر سے اپنی ناجائز حکومت کو قائم نہیں رکھ سکیں گے.

واضح 25 مئی کو برحان میں پولیس نے کے خیبرپختونخوا سے آنے والے پی ٹی آئی کے مظاہرین پر تاریخ کا بدترین تشدد کیا متعدد کارکن اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں.

Comments are closed.