عدالتوں کا یہی کام رہ گیا،جہاں عمران فیل ہومدد کو آجائیں، مریم نواز

52 / 100

بہاولپور(زمینی حقائق ڈاٹ کام )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر عمران خان کو ہی ہدف بنائے رکھا اور عدالتوں کا بھی نام لیا، کہا کیا عدالتوں کا یہی کام رہ گیا،جہاں عمران فیل ہومدد کو آجائیں، مریم نواز نے خطاب کے دوران سابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کا بھی نام لیا۔

بہاولپور میں جلسہ سے خطاب مریم نواز نے عمران خان کو فتہ خان ، فسا د خان، نالائق خان بھی کہا اور فتنہ خان کہہ کر نعرے بھی لگواتی رییں، انھوں نے کہاکہ نمبر بدل گیا ہے، اس لیے لانگ مارچ ناکام ہونے پر عمران خان سپریم کورٹ کو آواز دے رہا ہے۔

انھوں نے کہا پی ٹی آئی چیئر مین جو انقلاب تم بذریعہ سپریم کورٹ لانا چاہتے ہو عوام اس انقلاب کوبھی ناکام بنائیں گے، عدالت عظمیٰ کو فتنہ باز سے دور اورخود کو غیر جانبدار رکھنا ہو گا۔

مریم نواز نے کہا کہ پہلے منتیں کرکے اداوں کو سیاست میں گھسیٹتا ہے پھر انہی اداروں کو گالیاں نکالتا ہے، ادارے اس کی سیاست سے دور رہیں،سپریم کورٹ کو غیر جانبدار رہنا ہوگا، کیا عدالتوں کا یہ کام رہ گیا ہے کہ اس کی مدد کو آئیں۔

مریم نواز نے یہ بھی الزام لگایا کہ عمران خان نے اپنے دوست کے ذریعے آصف زرداری کی منت کروائی، لانگ مارچ سے پہلے نواز شریف کی منتیں شروع کردی تھیں، انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق پنجاب کے کسی شہر میں پی ٹی آئی کا 200 سے زیادہ بندہ باہر نہیں نکلا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عالمی دباؤ نظر انداز کر کے 5 بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کیے، نواز شریف نے پانچ ڈالر کی امداد ٹھکرا کر دنیا کو ایبسولوٹلی ناٹ کہا اور ایٹمی دھماکے کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ایٹمی دھماکوں سے روکنے کے لیے کئی ملکوں نے دھمکیاں دیں، یوم تکبیر کا مطلب ہے دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھ نہیں سکتا، قوم کو یوم تکبیر کی مبارک باد دیتی ہوں۔

 

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو روشنیاں دیں، نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کیے، نواز شریف نے دہشت گردی سے نجات دلائی۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھنے کے سوا عمران خان نے قوم کو کچھ نہیں دیا، سوائے مہنگائی کے عمران خان نے پاکستان کو کچھ نہیں دیا، پاکستان کو کسی دشمن سے نہیں، فساد اور فتنے سے خطرہ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ تیاری نہ ہونے کی بات کرنے والے کی آگ لگانے، پولیس والوں پر گولیاں چلانے کی تیاری پوری تھی، شہید ہونے والے پی ٹی آئی کے دو کارکنوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتی ہوں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران اپنے بچوں سے کہیں، تاج برطانیہ کا طوق گلے سے اتار کر برٹش پاسپورٹ پھاڑ کر آئیں، اور لانگ مارچ کی قیادت کریں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف چند مہینوں میں پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے، انقلابی لیڈر پولیس کے اور ڈنڈوں کے ڈر سے دبک کر گھروں میں نہیں بیٹھ جاتے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان کے خلاف سازش ہوئی تھی تو سازشیوں کی منت کیوں کی تھی؟ عمران خان نے جنوبی پنجاب والوں سے جھوٹا وعدہ کیا، حکومت میں آتے ہی جنوبی پنجاب کو بھول گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ بڑا شور ڈال کر مارچ کرنے آیا تھا کہتا تھا 20 ہزار لوگ لے کر آوں گا 20ہزار جمع نہ کرسکا اور اب پہلے چھ دن کا کہہ رہا تھا اب کہتا ہے عدالت جارہا ہوں۔

Comments are closed.