اینکر حامد میر نے موجودہ مخلوط حکومت کو جعلی حکومت قرار دے دیا

58 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( ویب ڈیسک) سینئر صحافی و اینکر حامد میر نے موجودہ مخلوط حکومت کو جعلی حکومت قرار دے دیاہے اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے خود ثابت کردیاہے کہ وہ جعلی حکومت ہے۔

جیو نیوز کے ایک ٹی وی پروگرام میں موجودہ صورتحال اور حکومتی فیصلوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے حکومت کے ایک فیصلے کو لے کر خوب تنقید کی۔

سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کو حکومت نے اپوزیشن لیڈر بنا کر ثابت کردیاہے کہ یہ جعلی حکومت ہے اور اس طرح کے فیصلے کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض حکومت کے حمایتی ہیں اور انھیں آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن نے ٹکٹ دینے کی یقین دہانی پر ساتھ ملایا ہے۔

http://

حامد میر کا موقف تھا کہ ایک ایسا رکن اسمبلی جو کہ آپ کا ہی حمایتی ہے بلکہ آپ کی جماعت میں شامل ہونے کی یقین دہانی پر آپ کا ساتھ دے رہا ہے وہ اپوزیشن لیڈر کیسے ہو سکتاہے؟

انھوں نے کہا کہ فیصل آباد کے اس رکن اسمبلی پر صرف میں ہی اعتراض نہیں اٹھا رہا بلکہ ہر ایک کو راجہ ریاض کی سیاسی پوزیشن کا پتہ ہے۔

Comments are closed.