فوجی قیادت پر الزامات لگانے پر ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ درج
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) فوجی قیادت پر الزامات لگانے پر ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ درج ، پہلی بار جی ایچ کیو کی جیگ برانچ کی طرف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرایاگیاہے۔
ایف آئی آر میں درج مقدمہ میں موقف اپنا یا گیاہے کہ فوجی قیادت کے خلاف من گھڑت پراپیگنڈا پر قانونی کارروائی اور انصاف کے حصول کےلئے پاک فوج کی طرف سےانصاف کے حصول کےلئے رجوع کیا گیاہے۔
ایف آئی آر کے مطابق آرمی قیادت کی کردار کشی پر مدعی بن کر انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایاہے انصاف ملا تو ہر معاملے میں یہی راستہ اپنانے کی روایت قائم ہوگی۔
درخواست میں واضح موقف اپنایاگیا کہ آئین و قانون میں حاصل تحفظ کے حصول کےلئے انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے،تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج ایف آئی آر میں 505 اور 138 دفعات شامل ہیں۔
درخواست گزارکا کہنا ہےہمیشہ پاک فوج کو قانونی راستہ اپنانے کے مشورے دیئے جاتے ہیں،اسی لئے اس امید پر قانون کا راستہ اپنایا ہے کہ آئین میں پاک فوج کوایسی کردار کشی پر جو تحفظ حاصل ہے وہ فراہم کیا جائے۔
ایف آئی آر کے مطابق آرمی قیادت کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، مقصدفوج کے رینکس اینڈ فائل میں اشتعال دلانا تھا،یہ اقدام فوج میں نفرت پھیلانےکا باعث بن سکتا تھا جو سنگین جرم ہے۔ یہ بیان افسروں و جوانوں کو حکم عدولی پر اکسانے کے متراف ہے۔
درخواست کا موقف ہے کہ پاک فوج اور سربراہ کی کردار کشی سے عوام میں خوف پیدا کرنا ریاست کے خلاف جرم ہے۔فوج کا قانونی راستہ اپنانے کے بعد اب انصاف کے نظام کا امتحان شروع ہے۔
قانون کے تحت ایمان مزاری کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔خاتون ہے یا معصوم ہے کے جواز کی بجائےسوفیصد میرٹ پر فیصلہ اور متعلقہ قانون پر عمل درآمد ہونا چایئے۔
واضح رہے اکیس مئی کی شام تھی۔۔ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری گرفتار ہوئیں تو ان کی بیٹی ایمان مزارعی نے براہ راست آرمی قیادت کانام لے کر براہ راست الزام لگا دی۔
Comments are closed.