پاک فوج کی بلوچستان میں شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مصروف
راولپنڈی ( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاک فوج کی بلوچستان میں شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مصروف ہے ، آگ بجھانے کی کارروائی این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے اشتراک سے کی جارہی ہے۔
اس حوالے سے آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان اور این ڈی ایم اے کی امدادی ٹیمیں بھڑکتے شعلوں کو ٹھنڈا کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں۔
ترجمان کے مطابق شیرانی کے جنگلات میں 18مئی کوآگ لگی تھی، پاک فوج اور ایف سی بلوچستان ہرممکن تعاون فراہم کررہی ہے تاکہ جلد از جلد اس پر قابو پایا جاسکے۔
کوئٹہ کورہیڈ کوارٹر پی ڈی ایم اے کے ساتھ رابطے میں ہے، جنگلات میں آگ 10ہزارفٹ کی بلندچوٹیوں سیشروع ہوئی، شدید گرم موسم اور ہواؤں سے آگ دور تک پھیل گئی۔
ترجمان کی طرف سے کہا گیاہے کہ قریب ترین دیہات آگ سے 10 کلومیٹر دور ہیں، متاثرہ علاقے سے10خاندان محفوظ مقامات پرمنتقل کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے مانی خوا میں میڈیکل ریلیف کیمپ قائم کردیا، ایف سی ونگ،2آرمی ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔
آگ بجھانے کی کوششوں کے دوان ایک ہیلی کاپٹر سے آگ پر پانی گرایا جارہا ہے، دوسریہیلی کاپٹر سے فائر بالز اور کیمیکلز پھینکے جارہے ہیں۔
Comments are closed.