تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا، مزد اہلکاروں ماں کو مارتے ہوئے لے گئے ہیں بیٹی کی گفتگو۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نےڈی آئی خان میں درج ایک مقدمہ کو بنیاد بنا کرسابق وفاقی وزیر کو گرفتار کیا گیا۔
دوسری طرف سامنے آنے والی فوٹیج میں واضح ہے کہ شیریں مزاری کو خواتین اہلکاروں نے حراست میں لیا، انھیں عدالت پیش کر کے راہداری ریمانڈ لیا جائے گا.
بتایا جاتاہے کہ شیریں مزاری کے خلاف ڈی جی خان میں ایک مقدمہ درج ہوا تھا جس پر انہیں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے اسلام آباد پولیس کی مدد سے تھانہ کوہسار کی حدود سےگرفتار کیا۔
مردپولیس اہلکار میری والدہ کو لےگئے اور تشدد کیاگیا ،بیٹی شیریں مزاری کا الزام
پولیس اہلکار والدہ کو گھسیٹتے ہوئے لے گئے ،بیٹی شیریں مزاری کا الزام pic.twitter.com/UVJ1qxoTK8— Mehboob ur Rehman Tanoli (@MehboobTanoli) May 21, 2022
ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کی اسلام آباد پولیس نے بھی تصدیق کردی اور بتایا ہے کہ اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ شیریں مزاری کو گرفتار کر لیاگیاہے، بعد میں پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی نے بھی شیریں مزاری کی گرفتاری کی تصدیق کی۔
شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے الزام لگایا کہ ان کی والدہ کو مرد پولیس اہلکاروں نے مارا، اینٹی کرپشن پنجاب کے مرد پولیس اہلکار شیریں مزاری کو مارتے ہوئے ساتھ لے گئے۔
اسلام آبادپولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب والے شیریں مزاری کو لے کر ڈیرہ غازی خان روانہ ہو گئے ہیں۔
Comments are closed.