ٹی ٹی پی اور حکومت پاکستان 30مئی تک جنگ بندی میں توسیع پر منفق
فوٹو :فائل
کابل(ویب ڈیسک) ٹی ٹی پی اور حکومت پاکستان 30مئی تک جنگ بندی میں توسیع پر منفق ہو گئے ہیں ، یہ اتفاق رائے مزاکرات میں کیاگیاہے۔
افغان وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر بیان میں بتایا کہ یہ مزاکرات طالبان حکومت کی ثالثی میں ہو رہے ہیں جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور حکومت پاکستان کے درمیا ن ڈائیلاگ ہوئے ۔
ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان دو روز تک جاری رہنے والے مذاکرات میں عارضی جنگ بندی کو 30 مئی تک برقرار رکھنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
ترجمان طالبان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق جنگ بندی پر اتفاق حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان امارت اسلامیہ افغانستان کی ثالثی میں کابل میں ہونے والے مذاکرات میں ہوا جس کے دوران فریقین نے دیگر متعلقہ امور پر بھی بات چیت کی۔
The Islamic Emirate of Afghanistan strives for the goodwill of the negotiating process and wishes both sides tolerance and flexibility.2/2
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) May 18, 2022
میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف چینلز کو نامعلوم مقام سے موصول ہونے والے تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی کے بیان میں بھی طالبان حکومت کی ثالثی میں پاکستان کے ساتھ جنگ بندی میں 30 مئی تک توسیع کی تصدیق کی گئی ۔
اس حوالے سے ترجمان ٹی ٹی پی کے مطابق 13 اور 14 مئی کو ہونے والے مذاکرات میں ہماری جانب سے دو کمیٹیوں نے حصہ لیا، ایک کمیٹی محسود قبیلے کے 32 افراد پر مشتمل تھی جب کہ دوسری کمیٹی میں ملاکنڈ ڈیوژن کے مختلف قبائل کی 16 افراد شامل تھے۔
میڈیارپورٹس میں ڈان ڈاٹ کام کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع نے پاکستانی وفد کے دورے کی تصدیق کی لیکن مذاکرات کی تفصیلات کے معاملے میں کوئی بات نہیں کی۔
واضح رہے گزشتہ برس سابق وزیر اعظم عمران خان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان ک ساتھ مذاکرات کا عندیہ دیا تھا۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے تھے۔
Comments are closed.