کراچی میمن مسجد کے قریب دھماکہ،خاتون جان بحق 12افراد زخمی
کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) کراچی میمن مسجد کے قریب دھماکہ،خاتون جان بحق 12افراد زخمی ہوئے ، چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، ایک پولیس وین سمیت گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
کراچی میں ایم اے جناح روڈ بولٹن مارکیٹ پی ایس کھارادر میں ہونے والے دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہاہےتیس سالہ خاتون ثانیہ جاں بحق ہوئیں۔
زخمی ہونے والوں میں اے ایس آئی بدر الدین ،احسان،ارشاد،یونس،حارث،اشفاق، حبیب،سکندر،عبداللہ اور ایوب شامل ہیں جنھیں سول اسپتال منتقل کیاگیا۔
دھماکے میں کھارادر تھانے کی موبائل وین،سائیکلوں اور چند دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔موقع پر موجود لوگ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے۔ دھماکہ کے بعد کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نےڈاکٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکہ میں زخمی ہونے والے4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی دھماکہ میں ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کی ہدایت، وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو مکمل معاونت کی یقین دہانی،صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانے کےلئےسکیورٹی انتظامات بہتر بنا نےکی ہدایت کی.
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےدھماکے کا نوٹس لے لیا،آئی جی پولیس کو فون کرکے فوری تفیصلی رپورٹ مانگ لی،وزیر اطلاعات شرجیل میمن صوبائی وزیر محمد ساجد جوکھیو اورجی ڈی اے رہنما سردار عبدالرحیم کی دھماکہ کی مذمت ، متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا.
Comments are closed.