جماعت اسلامی نے تربوز تقسیم کرکے الیکشن مہم کا آغاز کردیا
فوٹو : ٹوئٹر
لاہور(ویب ڈیسک) جماعت اسلامی نے تربوز تقسیم کرکے الیکشن مہم کا آغاز کردیا ، ہرتربوز کے اوپر مقامی حلقے کا نام کھرد کر لکھا گیا تھا۔
تربوز تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 16میں منعقد ہوئی اس موقع پر ہر ترپوز کے اوپر پی پی 16لکھا گیا تھا۔
تقریب میں خواتین و حضرات مدعو تھے اورمقامی عہدیدار ہر ایک ایک کو تربوز دیتے رہے اور ہر ایک کی تصویر بھی بنائی گئی۔
یہ تقریب لاہور میں ہوئی اور تربوز تقسیم کرنے والے جماعت کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے صاحبزادے احمد سلمان بلوچ تھے جوکہ جماعت اسلامی لاہورکے ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی ہیں۔
تربوز تقسیم کی اس تقریب کی تصاویر بعد میں سوشل میڈیا کی زینت بن گئی جس پر ردعمل میں لوگوں نےاس خود نمائی کی مذمت کی۔
جماعت اسلامی تربوز تقسیم کرکے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔۔۔۔ pic.twitter.com/njKlhEh4VV
— MA Muntazir (@MaqsoodMuntzir) May 15, 2022
سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے تو ہمیشہ خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر غریب عوام اور مستحقین کی مدد کی ہے۔
سینئر صحافی انصار عباسی بھی تربوز دیکھ کر خاموش نہ رہ سکے اور کہا کہ کم ازکم جماعت اسلامی سے اس کی امید نہیں تھی۔ غریب کی عزت نفس کو اس طرح ٹھیس نہ پہنچائیں۔
جماعت اسلامی سے کم از کم اس کی امید نہ تھی۔ دکھلاوا مت کریں اور نہ ہی غریب کی عزت نفس کو اس طرح ٹھیس پہنچائیں۔ pic.twitter.com/wfudSdr8Px
— Ansar Abbasi (@AnsarAAbbasi) May 15, 2022
تربوز تقسیم کرکے مزاق اڑایا گیاہے جب کہ تربوز اگر تقسیم ہی کرنے تھے تو تربوز لینے والوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر کیوں ڈالی گئیں۔
ایک شہری مقصود منتظر نے تربوز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ لکھا کہ جماعت اسلامی نے تربوز تقسیم کرکے انتخابی مہم کاآغاز کردیاہے۔
اخلاقیات واقعی زوال پرستی کا شکار ہیں۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے صاحبزادے احمد سلمان بلوچ تربوز پر نام لکھوا کر غریبوں میں بانٹ کر مستحقین کا مذاق اڑانے کا عملی مظاہرہ کر ریے ہیں۔ افسوس صد افسوس!
" جیڑا پنو اوہی لال اے "@JIPOfficial pic.twitter.com/QwRgztCNpq
— Makhdoom Abu Bakar Bilal (@makhdoomab) May 15, 2022
ایک شہری مخدوم ابوبکربلال نے لکھا کہ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے صاحبزادےاحمد سلمان بلوچ تربوز پر نام لکھ کر مستحقیین کا مزاق اڑایاہے۔
سینئر صحافی انصار عباسی کی ٹویٹ پر احمد سلیم بلوچ کی طرف سے یہ وضاحت کی گئی کہ یہ محلے کے بچے ہیں تربوز پارٹی ہو رہی ہے۔
محترم انصار صاحب
یہ ہمارے محلہ کے بچے ہیں ، ہماری مینگو پارٹی ، کینو پارٹی اور اب گرمی میں تربوز پارٹی ہو رہی ہے ، کرونا وباء میں ان بچوں کو سکول سٹیشنری بھی دی ، یہ کوئی صدقہ خیرات نہیں بچوں کا گپ شپ پروگرام ہے @AnsarAAbbasi https://t.co/zQDohUG2qk— Ahmad Salman Baloch (@asalmanbaloch) May 15, 2022
دوسری طرف دیکھا جاسکتا ہے تربوز وصول کرنے والی خاتون اور دیگر شرکا بچے نہیں بڑے ہیں اور اگر تربوز پارٹی تھی تو پھر ہر توبوز پر حلقہ کانمبر لکھنے کی کیا ضرورت تھی۔
Comments are closed.