پشاور میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ،2 سکھ تاجر قتل
پشاور(زمینی حقائق ڈاٹ کام )پشاور میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ،2 سکھ تاجر قتل کردیئے گئے ۔نامعلوم حملہ آوروں نے پشاور کے علاقے سربند میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے 2 شہریوں کو نشانہ بنایا۔
سکھ تاجروں کے قتل کے خلاف سکھ کمیونٹی نے سربند کے علاقے میں احتجاج کیا اور حملے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا.
#Sikh community protest against murder of two Sikh traders in #peshawar area serband pic.twitter.com/6P0JbZo5JR
— ahtasham bashir (@myahtasham) May 15, 2022
فائرنگ واقعہ کے بعد کیپٹل سٹی پولیس افسر اعجاز خان نے بتایا کہ یہ واقعہ سربند تھانے کی حدود میں پیش آیا، انہوں نے بتایا کہ قتل کیے جانے والے سکھ شہریوں میں 42 سالہ سلجیت سنگھ اور 38 سالہ رنجیت سنگھ شامل ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ دونوں بٹاٹل علاقے میں مصالحہ جات کی دکانوں کے مالک تھے،
واقعے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔
سی سی پی کا کہنا تھا کہ آس پاس کے علاقوں کے سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے، فرار ہونے میں کامیاب ہونے والے مشتبہ افراد کو پکڑنے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
سی پی او پشاوراعجاز کا کہنا تھا کہ دو سکھ تاجروں کو ٹارگٹ کلرز نے ٹارگٹ کیا، دونوں تاجروں کو اپنے دکانوں میں ٹارگٹ کیا،ایک کو دکان کے اندر جبکہ دوسرے کو دکان کے باہر قتل کیاگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان موٹر سائیکل پر آئے تھے اور کلاشنکوف سے فائرنگ کی گئی اس کے بعد ملزمان خیبرایجنسی میں روپوش ہوئے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
اعجاز نے کہا پاکستان مخالف قوتوں ایسی کارروائیاں کر رہی ہی، پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے ایسی بزدلانہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کے پی کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو ذمہ داران کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ پشاور کے امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔
Comments are closed.