پشاور سے کراچی جانے والی رحمان ایکسپریس کو حیدر آباد کے قریب حادثہ
کراچی ( ویب ڈیسک )پشاور سے کراچی جانے والی رحمان ایکسپریس کو حیدر آباد کے قریب حادثہ پیش آیا ہے اور امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
رحمان بابا ایکسپریس بولاری اورمیٹنگ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور انجن سمیت اس کی کچھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ابتدائی طور پر نقصانات کا درست اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔
تاحال کی سی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیموں کو طلب کرلیا گیا حادثے کی وجہ بھی فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹرین حادثہ کے باعث اس ٹریک پر چلنے والی ٹرینوں کی آمدو رفت روک دی گئی ہے اور ٹریک کو آپریشنل بنانے کیلئے کام شروع کردیاگیا ہے تاہم پہلے بوگیاں ہٹائی جائیں گی۔
ایدھی فاونڈیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی تک حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور قریب ترین کوٹری تعلقہ اسپتال میں بھی حادثے کا کوئی زخمی نہیں لایا گیا تاہم حادثے کے مقام پر ایمبولینسز اور رضا کاروں کی بڑی تعداد بھیج دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ کے بعد ریلوے حکام لندن میں موجود وزیر ریلوے کو صورتحال سے آگاہ کرنے کیلئے رابطے کررہے ہیں تاہم خواجہ سعد رفیق سے رابطہ نہیں ہو پارہا۔
Comments are closed.