حکومت نے سپریم کورٹ سے پیکا ایکٹ بحالی کی پٹیشن واپس لے لی
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)حکومت نے میڈیا کے دباو پر پیکا ایکٹ کی شق 20 کی بحالی کی سپریم کورٹ میں دائر کردہ پٹیشن واپس لے لی۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہے یہ اقدام ہماری پالیسی کے خلاف تھا وزیراعظم کے حکم پر پٹیشن والی لے لی گئی ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پیکا ایکٹ کی شق بیس بحالی کےلئے سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی وضاحت بھی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور مجھے کچھ دیر پہلے ایف آئی اے کی سپریم کورٹ میں پٹیشن کا پتا چلا ہے۔
مریم اورنگزیب کی طرف جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پٹیشن آزادیٔ اظہار رائے کی حکومتی پالیسی اور اصول کے خلاف تھی، پٹیشن آزادی اظہار رائے یقینی بنانے کی حکومتی پالیسی کے خلاف تھی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے پٹیشن دائر کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے، بدقستمی سے پٹیشن کی خبر ہم تک کچھ تاخیر سے پہنچی۔وزیر اطلاعات نےیہ بھی وضاحت کی کہ حقیقت یہ ہے ہم بشام میں تھے جہاں سگنل نہیں تھے۔
ایف آئی اے کی طرف سےاسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے پیکا ایکٹ کی شق بیس ختم کرنے کے خلاف بحالی کےلئے سپریم کورٹ سے رجو ع کیاگیا تھا۔
Comments are closed.