سانحہ نیوزی لینڈ، آج یوم سوگ، قومی پرچم سر نگوں ہے
اسلام آباد (زمینی حقائق )نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ شہید ہونے والوں کی یاد میں آج ملک بھر میں سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنِگوں رہے گا۔
سانحہ کرائسٹ چرچ میں 9 پاکستانی شہریوں کی شہادت پر پوری قوم غمزدہ ہے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج تمام سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنِگوں رہے گا۔
یوم سوگ منانے کا اعلان وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کیا تھا ، اس واقعے میں مجموعی طور پر50 افراد شہید ہوئے جن میں سے 9 پاکستانی ہیں۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم سوگ میں ہے اور وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق آج (18 مارچ )کو سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنِگوں ہے۔
Comments are closed.